ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شامی باغیوں کا حلب پر حملہ،8 افراد ہلاک

شامی باغیوں کا حلب پر حملہ،8 افراد ہلاک

Tue, 12 Jul 2016 18:08:08  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،12جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی حکومت کے باغیوں نے حکومتی افواج کی جانب سے شمالی شہر حلب کا واحد راستہ کاٹ دینے کے بعد حلب میں حکومت کے زیرِ علاقہ اضلاع پرحملہ کیاہے۔باغیوں کی جانب سے کیاجانے والاآپریشن بیک وقت متعدد محاذوں پر شروع کیاگیاجس میں مغربی علاقوں پر فائرنگ کی گئی۔شام کے سرکاری میڈیاکے مطابق اس حملے میں آٹھ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ تازہ حملہ شامی باغیوں کی جانب سے کاستیلوروڈکودوبارہ کھولنے میں ناکامی کے بعدکیاگیاہے۔حلب کسی زمانے میں شام کا کمرشل اور صنعتی گڑھ ہوا کرتاتھاجسے سن2012میں دو ٹکڑوں میں تقسیم کردیاگیا۔مغربی حصے پر حکومت کا کنٹرول ہے جب کہ مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے مخالفین نے حکومت کے زیرِ علاقہ اضلاع پر صبح حملہ کیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ باغیوں نے حملے میں300سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔مغربی حلب میں مقیم ایک شہری احمد نے خبر رساں اے ایف پی کو بتایا کہ شیلنگ نے اس کے پورے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کی آوازیں ابھی بھی سنی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے ایک فضائی حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ادھر سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ صوبے ادلب میں حکومت کے ایک فضائی حملے میں کم سے کم 14افراد ہلاک ہوئے۔


Share: